ملتان،19 مارچ(اے پی پی ):ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو کنٹرول ریٹ پر پھل و سبزیاں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سبزی منڈی اور مختلف کریانہ سٹورز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹماٹر،پیاز سمیت سبزیوں کی نیلامی چیک کی اور ہول سیل پوائنٹس کی بھرپور آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں بھی شہریوں کو سستی اشیاءمیسر ہونگی۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں بھی اشیاءخوردونوش کی قیمتیں مانیٹرنگ کی جائیں گی اور مصنوعی مہنگائی مافیا سے آہنے ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے منڈیوں سے سستی سپلائی جاری ہے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن بھر میں سستے ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں،چینی اور آٹے سمیت تمام اشیاءخوردونوش کے ڈی سی کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں، انتظامیہ سرکاری چینی کا ایک ایک دانہ شہریوں تک پہنچارہی ہے،منڈیوں اور مارکیٹ تک سستی سپلائی سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ہول سیل پوائنٹس سے سستی اور معیاری پھل و سبزیاں خرید کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر سسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمو اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری ہمراہ تھے۔