ملتان : دی اسلامک پبلک ہائی سکول گلستان اشعرکالونی سپورٹس میلہ اختتام پذیر

47

ملتان، 28 مارچ ( اےپی پی):16 مارچ  سے شروع ہونے والا سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔یہ ایونٹ سپورٹس گرونڈ کلمہ چوک ملتان میں منعقد ہوا۔جس کے مہمانان خصوصی گلستان اشعر کالونی ویلفیئر ایسوسی ایٹ کے صدر ملک زوار پہیوڑصاحب،چودھر لطیف لطیف اورکوارڈنیٹرای۔لائبریری عدنان خان تھے۔کرکٹ میچز میں غزالی نائٹ رائیڈر کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی اورد وسرے نمبر پر ایٹ راکرز کی ٹیم رہی۔رسہ کشی میں فارابی وارٹیرز کی ٹیم پہلے نمبر پررہی اورغزالی نائٹ رائیڈر کی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کر سکی۔جونیئر کرکٹ ٹیمز میں ملتان ٹائیگرزکی ٹیم پہلے نمبر پررہی اور بلیک پینتھردوسرے نمبر پر آئی۔بیڈمنٹن کے مقابلے میں دہم فارابی ٹیم کے عبداللہ اورارمغان پہلی پوزیشن پر رہے۔دوسری پوزیشن پر پری نہم سرسید کے اُسامہ اور منیب رہے۔سلو سائیکلنگ میں پہلی پوزیشن محمد سلمان،دوسری پوزیشن مبشر حامد (نہم جناح)اور تیسری پوزیشن جماعت پنجم کے جواد کے نام رہی۔بوری ریس میں پہلی پوزیشن جماعت پنجم کے جنید، پری نہم کے عبدالکریم اور ہشتم کے محمد عثمان نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن جماعت پنجم کے احمد فراز،فائز اورجماعت ہشتم کے راؤ ریحان نے حاصل کی۔تیسری پوزیشن جماعت پنجم کے عبدالسلام اور جماعت ہشتم کے حماد اور مہتاب کے نام رہی۔ریس میں پہلی پوزیشن جماعت ہشتم کے حسیب اورجماعت دہم جناح کے سلمان خان کے نام رہی۔دوسری پوزیشن میں جماعت پنجم کے جنید اورنہم جناح کے محسن نے حاصل کی۔تیسری پوزیشن جماعت ہفتم کے داؤداور جماعت دہم فارابی کے محمد فاروق کے نام رہی۔تمام پوزیشن ہولڈزمیں،پرنسپل دی اسلامک آئیڈیل پبلک ہائی سکول کے رانامحمد کاشف نعیم،کوارڈنیٹرای۔لائبریری عدنان خان،گلستان اشعر کالونی ویلفیئر ایسوسی کے صدرملک زوار پہیوڑاور چودھری فاروق لطیف نے انعامات تقسیم کیے۔