ملتان: شعور ترقیاتی تنظیم۔ آواز فاونڈیشن۔ ایس پی او اور پی ڈی اے کے اشتراک سے یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

22

ملتان،07 مارچ ( اےپی پی): خواتین کے عالمی دن کی ہفت روزہ تقریبات کے سلسلے میں  شعور ترقیاتی تنظیم۔ آواز فاونڈیشن۔ ایس پی او اور  پی ڈی اے کے اشتراک سے یوم خواتین کی مناسبت سے کیک کٹنگ۔ اور شمعیں روشن کرنے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے موقع پر چیرمین دارالامان شاہد محمود انصاری۔ سینیئر سیاسی خاتون رہنما قربان فاطمہ۔ اور آصفہ سلیم ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین بلند حوصلوں اور اعلیٰ صلاحیتوں کی مالک ہیں اورپاکستان ترقی میں ہراول دستہ کی حیثیت رکھتی ہیں خواتین کے مسائل کے حل کیلے موجودہ حکومت کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں خاصکر شیلٹر ہوم دارالام اور واک سنٹر اس کی بہترین مثال ہیں جس معاشرے میں خواتین با اخیتار  اور ترقی کے مراحل میں شریک کی جاتی ہیں وہ معاشرہ سازگار بن جاتاہے تقریب میں شریک تمام شرکا نے عالمی دن کی آمد کے موقع پر کیک کاٹا اور امید کی شمعیں روشن کیں  اور اس موقع پر چیرمین دارالامان  و سماجی رہنما شاہد محمود انصاری کی جانب سے شہر کی متحرک خواتین رہنماوں کی سماجی وسیاسی خدمات کے اعتراف میں پھول پیش کیے گئے تقریب میں میڈم آصفہ سلیم ملک۔ میڈم قربان فاطمہ۔اور میذبان تقریب شاہد محمود انصاری سمیت شمائلہ شاہ۔ حمیرا طارق۔ دعا بخاری۔مس بشریٰ۔ ردا چویدری۔۔رخسانہ محبوب۔ مسرت بخاری۔فہمیدہ کبیر۔ کوثر شاہین۔مس نازیہ۔ شبنم عظیم۔ چوہدری منصور احمد۔اقبال خان بلوچ۔ میاں وقاص فرید قریشی۔ملک یوسف۔طارق بلال شیخ۔ریاض بلوچ شریک تھے۔