موجودہ حکومت تمام طبقہ ہائے فکر اور بلا تفریق طبقوں کو حقوق کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں؛ ایم پی اے سبین گُل

34

ملتان، 07 مارچ (اے پی پی ): صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے سبین گُل نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسگی کے خلاف موثر قانون سازی کی ضرورت ہے،اداروں میں کام کرنے والی خواتین سے تجاویز لے کر بہتر قوانین بنائیں گے،موجودہ حکومت تمام طبقہ ہائے فکر اور بلا تفریق طبقوں کو حقوق کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پی ایچ اے ملتان میں خواتین ملازمین سے  ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں  نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میں ہر شہر ی کو برابر حقوق کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں، قانون کی با لا دستی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اے سبین گُل نے کہا کہ خواتین کے لیئے سالانہ رسالہ کی اشاعت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے  کہا کہ ادارہ کی خواتین سے ملاقات سے مثبت تجاویز حاصل ہوئی ہے،جس پر اقدامات کریں گے۔اُنہوں نے   کہا کہ ادارے کی خواتین کو بھی قانون سازی میں شامل کیا جائے گا۔خواتین کے ڈے کیئرسنٹر کی اداروں میں تعمیر، خواتین کے حقوق سے آگاہی واک،پمفلٹ،پینافلکس اور دیگر مواد بھی  بنوایا  جائے۔

سبین گل نے مزید کہا کہ خواتین نے ہر سال حقوق بارے ملاقات کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔