نوشہرو فیروز۔7مارچ (اے پی پی):مویشیوں میں پھیلنےوالی بیماری (لمپی) کے بچاٶ کے انتظامات کےسلسلے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد تاشفین عالم کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ لائیو اسٹاک کے ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مویشیوں میں پھیلنےوالی بیماری (لمپی) کے بچاٶ ئوکے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ لیتے ہوۓ ئےڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے ڈپٹی ڈاٸریکٹر لاٸیو اسٹاک ڈاکٹر محمد اکرم راٶ سے تفصیلات معلوم کیں جس پر ڈاکٹر اکرم راٶ نے بتایا کہ ضلع میں ابھی تک کوئی ایسا کیس ظاہر نہیں ہوا ہے،محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران بھینسو ں کے باڑے کا وزٹ کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ جانور کے مکھی یا مچھر کے کاٹنے کے بعد دوسرے جانور پر مکھی یا مچھر کے بیٹھنے سے یہ بیماری پھیلتی ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ مویشیوں کے باڑوں میں مکھیوں اور مچھر کو مارنے لے لئے اسپرے کیا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ مویشی کے دودھ پینے یا گوشت کھانے کے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ لائیو اسٹاک کے متعلقہ افسران مویشی منڈیوں کا دورہ کریں اور ضلعی سطح پر بیماری کی اطلاع حاصل کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کریں ،لائیو اسٹاک افسران عوام میں آگاہی فراہم کریں ۔اس موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک کے ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔
Home National District News نوشہرو فیروز، مویشیوں میں پھیلنےوالی بیماری (لمپی) کےکےسلسلے میں ڈپٹی کمشنر...