وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ کی ملاقات

9

اسلام آباد،07مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے پیر کو یہاں  ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو ملک میں متوسط اور کم آمدنی والے  طبقے کے لیے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی پیش رفت  پر تفصیل سے آگاہ کیا۔

  وزیر اعظم نے لوگوں کو گھروں کی  با عزت  فراہمی کو یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ اداروں کو اس مقصد کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔