وزیراعظم عمران خان کے ویژن ریاست مدینہ کے تحت کامیاب پاکستان پروگرام مکمل پروگرام ہے وزیر خزانہ شوکت ترین

15

لاہور، 11مارچ(اے پی پی): وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جس کا ہمیں ایڈوانٹیج ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن ریاست مدینہ کے تحت کامیاب پاکستان پروگرام مکمل پروگرام ہے۔ نچلےطبقے کے ہر گھرانے کو 27 لاکھ روپے تک بلا سود قرض گھر بنانے کے لیے دیا جا رہا ہے۔  کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ہر سال ساڑھے پانچ لاکھ روپے  بغیر سود کے دیں گے۔وفاقی وزیر شوکت ترین نے لاہور میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ عثمان دار کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ہر سال ساڑھے پانچ لاکھ روپے  بغیر سود کے دیں گے، اللہ کے فضل و کرم سے اکانومی بڑھ رہی ہے۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نے ٹریکل ڈاؤن اکانومی کی بجائے باٹم آف اپروچ کو اختیار کیا ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے فلاحی ریاست بنانا ضروری ہے۔‘کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے پراجیکٹس پورے ہو چکے ہیں۔