پاراچنار،27 مارچ (اے پی پی ): پاراچنار کے سیاحتی علاقہ میکئے میں سپین غر ادبی مشاعرہ اینڈ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کیا گیا، جس میں کرم بھر سے قبائل نے شرکت کی ۔پروگرام سے معروف شاعر و پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے خطاب کیا جبکہ سپین غر کے کامیاب فیسٹبول موقع پر علاقائی زبان پشتو میں اشعار پیش کئے گئے اور علاقائی رقص کا مظاہرہ کیا گیا ۔
اس موقع پر علاقے کے مشران نے کہا کہ اپر کرم میکئے ملانہ کو سیاحتی درجہ دیا جائے اور خوبصورتی کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کیے جائیں ۔ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر وصال خان نے کہا کہ اس قسم کے مزید پروگرام کا انعقاد کریں گے۔