اسلام آباد،21مارچ (اے پی پی): اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے وزراء خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ائیرپورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ پاکستان کا اسلامی ممالک کی جانب سے اسلاموفوبیا پر قرارداد پیش کرنا اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالم اسلام میں ممتاز مقام ہے ، پاکستان میں چند ماہ میں دو مرتبہ عالم اسلام کے وزراء خارجہ کا آنا پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزراء خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس عالم اسلام کے مسائل ،امت مسلمہ کی صورتحال اور عالمی دنیا کے حالات پر اہم فیصلے کرے گا۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











