پاکستان کے نوجوان دنیا  کےہر شعبے میں کسی سے پیچھے نہیں؛ وفاقی وزیر  اسد عمر

27

گوجرانولہ،12 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی،ترقی و جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف  اسدعمر   نے  ہفتہ کو یہاں   کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیوکی تقریب سے  خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان دنیا  کےہر شعبے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ تمام  ادارے مل کر بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔وزیراعظم  عمران خان سارے اداروں کو ساتھ لیکر چل رہا ہے۔ کپتان کے ساتھ سارا پاکستان کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر  اسد عمر نے کہا کہ  پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو دنیا کی آنکھوں میں کھٹکتاہے۔ پاکستان کو بہت سے چیلنجز  درپیش ہیں۔پوری قوم  اور ریاست کے تمام ادارےمتحد ہوکر بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہے جس کی آواز پر ملک کے کونے کونے سے عوام نکل آتی ہے۔

سورس؛وی این ایس، اسلام آباد