پاکپتن،19 مارچ (اے پی پی ):پاکپتن میں بھی جشن بہاراں اور پنجابی ثقافت کے فروغ سے متعلق تقریبات جاری ہیں۔تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات ثقافتی تقریبات میں بھرپور حصہ لے رہےہیں۔
جشن بہاراں کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز سکول کالونی ایریا پاکپتن میں پنجابی ثقافت اور تہذیب پر مبنی رنگارنگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔میلے میں پنجاب کی ثقافت سے متعلق علامتی ماڈلز کی نمائش بھی کی گئی۔
ثقافتی میلے میں طلباو طالبات نے روایتی لباس زیب تن کررکھے تھے۔ننھے فنکاروں نے پنجابی ثقافت سے متعلق ٹیبلوز پیش کیے جن میں چوپال،دیہی رہن سہن اور شادی بیاہ کی تقریبات کی عکاسی کی گئی ۔ثقافتی میلے کا مقصد نئی نسل کو پنجابی ثقافت سے روشناس کرانا اور اپنے وسیب سے محبت سکھانا ہے ۔
سورس:وی این ایس، پاکپتن











