پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے سرگرم، 300 لیٹر محلول اور15 کلو غیر معیاری اجزاء تلف دئیے

32

ملتان،29 مارچ(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے سرگرم،پاپڑ فیکٹریز، بیکریز اور ریسٹورنٹس کو خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 300 لیٹر کیمیکل سے تیار محلول اور 15 کلو غیر معیاری اجزاء تلف کردیئے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ نادرن بائی پاس پر واقع بریانی پوائنٹ کی پروڈکشن وہاں  واش روم کی موجودگی کی وجہ سےبند کردی گئی ہے اور کہا آئل تبدیل نہ کرنے پر جیل موڑ پر پاپڑ فیکٹری کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ہے۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ  بوریکس کیمیکل سے تیار محلول کی ملاوٹ کرنے پر سوئی گیس روڈ پر قائم پاپڑ فیکٹری کو 30 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے،مضر صحت اجزاء کے استعمال، صفائی نہ ہونے پر 2 بیکریز کو 20، 20 ہزار کے جرمانے عائد کیا گیا ہے اور کہا صاف پانی کی عدم فراہمی، مشینری کی صفائی نہ ہونے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ خوراک میں کیمیکل کا استعمال انسانی صحت کےلیے انتہائی نقصان دہ ہے،صوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔