اسلام آباد، 10 مارچ ( اےپی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایم این اے کو گرفتار نہیں کیا، یہ لوگ اپنی مشہوری کیلئے تھانے میں بیٹھے ہیں۔ یہ ملک ہے بنانا سٹیٹ نہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے والے کا کوئی لحاظ نہیں کیا جائیگا۔- اگر پولیس پر اعتماد نہیں تو رینجرز اور ایف سی دینے کو تیار ہیں بعد میں 12 آدمی کم ہوئے تو شکوہ نہ کرنا۔