ملتان،29 مارچ(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کراؤن فلیئر کا دورہ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے چونگی نمبر 9 پر کراؤن فلیئر کی بحالی کا معائنہ کیا اور واسا حکام کی جانب سے انہیں سیوریج بحالی کے حوالے سے بریفننگ بھی دی گئی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کی تکلیف کے پیش نظر منصوبے پر دن رات کام جاری ہے اور کہا متبادل لائن کے ذریعے سیوریج کو بائی پاس کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا منصوبے کی تکمیل تک ٹریفک کے متبادل روٹس چلائے جارہے ہیں، کراؤن فلیئر بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے ہوا ہے اور کہا کہ واسا کو ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔