ہرنائی: اسسٹنٹ کمشنر سردارعبدلمجید جوگیزی کی قیادت میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر آ گاہی ریلی کا انعقاد

70

ہرنائی، 04 مارچ (اے پی پی): محکمہ تعلیم ہرنائی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سردارعبدلمجید جوگیزی کی قیادت میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر آ گاہی ریلی نکالی گئی جس میں طلباء اساتذہ کرام محکمہ تعلیم کے آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی شہر کے مختلف راستوں سے واک کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی۔

 اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرکے زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ بچے تعلیم حاصل کر کے اپنے والدین کا سہارا بننے کیساتھ ملک کے روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

 انہوں نے کہا کہ والدین سیاسی ومذہبی جماعتیں میڈیا صحافی و فلاحی تنظیمیں محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر قومی فریضہ کی ادائیگی میں اپنا کردار کریں۔ جن ملکوں نے ترقی کی ہے وہ صرف اور صرف تعلیم کی ہی بدولت کی ہے والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرکے زیور تعلیم سے آراستہ کریں.