ہرنائی: ضلع بھر میں میٹرک امتحانات جاری، تین سینٹر قائم

72

ہرنائی، 22 مارچ (اے پی پی ):  محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام  میٹرک کے امتحانات جاری ہیں،ضلع ہرنائی میں تین سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔کوئٹہ سے بورڈ کی طرف سے آئے ہوئے انسپکشن ٹیم کے سینٹر انسپکٹر اکرم شاہ نے  تحصیل شاہرگ میں قائم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور ہرنائی میں قائم گرلز اور  بوائز امتحانی سینٹرز کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران سینٹرز کا جائزہ لیا اور نقل کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سینٹرز ایگزامینر نے انہیں بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام طلباء کی باقاعدگی سے رول نمبر سلپ چیک کئے جاتے ہیں۔انسپکشن ٹیم کے سینئر انسپکٹر اکرم شاہ نے از خود رول نمبر سلپ چیک کئے اور طلباء کی مکمل جامع تلاشی لی۔

سینٹر انسپکٹر اکرم شاہ نے تینوں سینٹرز کی کارکردگی اور عملے کی تعریف کی،بالخصوص ہرنائی بوائز سینٹرز کے عملے سپرنٹنڈنٹ عزت اللہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنت لطف اللہ، ایڈشنل سلطان ترین، ایڈشنل حبیب اللہ با توزئی نگران محمد عباس مرغزانی اور نہال خان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میٹرک امتحان پر امن اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری ہیں۔

سینٹر انسپکٹر انچارج اکرم شاہ  نے اس عزم کا اظہار کیا  کہ ہمیں مل جل کر نقل کے روک تھام کے مکمل خاتمے کے لئے کام کرنا ہو گا۔