ہنر کی تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں؛ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود   

22

گوجرانولہ،12 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود   نے   ہفتہ  کو   یہاں  کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو تقریب سے  خطاب میں کہا ہے کہ  ہنر کی تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی خود مختاری و خودداری اور قومی سلامتی پر جو جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے عالم اسلام بھی اسکی بھرپور تائید کررہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود   نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جارہی ہے جو ان شاء اللہ ناکام ہوگی اور پاکستان کے عوام ڈی چوک میں وزیر اعظم  کی کامیابی پر تاریخ ساز جشن منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کی جیب میں معیاری اور فوری علاج معالجہ کیلئے دس لاکھ روپے کی رقم موجود ہے ، یہ وزیر اعظم  عمران خان کا وہ تاریخی اقدام ہے جو آج ہر پاکستانی کے گھر میں ڈسکس ہورہا ہے جبکہ احساس کفالت پروگرام بھی غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک ٹھنڈی ہوا کو جھونکا ثابت ہورہا ہے۔

سورس؛وی این ایس، اسلام آباد