لاہور ،23 مارچ (اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ آج کے دن تمام سیاسی جماعتیں، طبقات اور مکاتب فکر اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں، یوم پاکستان جذبوں کو توانائی بخشتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب میں ۔تقریب میں پاکستانی ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے ناقابل فراموش قربانیوں کو سراہا گیا۔
حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان مسلمانوں کے لہو سے لکھی قرارداد ہے، آج تجدید عہد کا دن، پاکستان بنانے میں لاکھوں لوگوں کا لہو شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تاریخی اہمیت کا دن، جذبوں کو توانائی بخشتا ہے، مجھے جب بھی موٹیویشن کی ضرورت ہوتی ہے، قومی ترانہ سنتا ہوں، جب بھی میرا جذبہ کمزور پڑنے لگتا ہے قومی ترانہ میرا عزم بڑھاتا ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ آج کا دن ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنے کا عزم دہراتا ہے۔
تقریب میں ڈی جی پی آر کے بہترین کارکردگی کے حامل ملازمین میں شیلڈز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ڈی جی پی آر کے افسران اور ملازمین کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔
سورس:وی این ایس، لاہور