ریاض ، 07 مارچ (اے پی پی ): سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے اپنی ڈیزائن کردہ نئی گن کو لاونچ کر دیا جس کو دنیا بھر کے اسلحہ ساز نمائندوں نے پسند کیا ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی جانب سےگنز کی سیریز میں -گنز کو لاونچ کر دیا ہے، تقریب میں پاکستان آرڈنینس فیکٹری کے عہدیداروں سمیت اعلی پاکستانی فوجی افسران سمیت غیر ملکی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور گنز کے نئے فیچرز میں غیر ملکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے نمائندے دلچسپی لے رہے ہیں۔
تقریب میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ترجمان نے گنز کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جی تھری رائفل کے مقابلے میں زیادہ اہم ہے اور اس کی لاگت بھی کم ہے اور ان گنز کو دنیا بھر میں فروخت بھی کیا جاسکتا ہے۔