سکھر: ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے ہاکی گرونڈ میں ویمن ہاکی لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

22

سکھر۔05اپریل (اے پی پی ): حکومت سندھ کی جانب سے ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے شہید بے نظیر بھٹو ویمن ہاکی لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، لاڑکانہ کی ٹیم نے فائنل جیت لیا۔ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں لاڑکانہ اور کوئٹہ کے مابین مقابلہ ہوا،اپنے اچھے کھیل کی وجہ سے یہ دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں،فائنل میں لاڑکانہ اور کوئٹہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ لاڑکانہ کی ٹیم نے کوئٹہ کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی اس طرح لاڑکانہ کی ٹیم نے با اسانی یہ مقابلہ جیت کر فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

 اس موقع پر فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سید کمیل حیدر شاہ اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ اعلی سکھر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سکھر میں اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے،یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہونا چاہیے تاکہ خواتین بھی کھیلوں میں آگے آئیں۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ارگنائزرعارف محمود بھی موجود تھے۔