ملتان،15اپریل(اے پی پی):انٹر کالیجیٹ (ڈگری) جمناسٹکس چیمپئن شپ 2022 کا انعقاد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام نیشنل جمناسٹک کلب عام خاص باغ میں ہوا،چیمپئن شپ میں مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔
جس میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی 82.50 کے ساتھ پہلے نمبر پر،سینٹرل کالج ملتان کی ٹیم 52.00 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں محمد مرسلین، انس لطیف،تابش علی، معاذ بن اکبر تھے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ترس محی الدین صاحب تھے ججز پینل میں اظہار حیدر، شہباز احمد کھوکھر، کامران صادق، سید غلام حر، زرغام عباس اور سید سخی عباس (ڈویژنل جمناسٹکس ایسوسی ایشن ملتان) تھے۔