جلالپورپیروالا،29 اپریل(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے رمضان بازار جلالپورپیروالا کا اچانک دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے رمضان بازار کی مکمل انسپکشن کی، تمام سٹالز کو چیک کیا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سبسڈی دئیے جانے والی اشیاء چینی،گھی اور آٹے کی ترسیل کا نظام چیک کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا طارق محمود دھاریوال نے ان پرائس میکنیزم پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی چینی و گھی کی فراہمی کو بھی چیک کیا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے سبسڈی کے اثرات عوام تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے، ماہ صیام میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نہیں آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں نے رمضان بازار کی افادیت پر اظہار اطمینان کیا ہے، اس وقت عوام کو چینی 70 روپے،آٹے کا تھیلا 400 روپے اور گھی 50 روپے سستا فراہم کیا جارہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار رمضان بازاروں میں عید سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔