پشاور، 15 اپریل(اے پی پی): ترجمان پناہگاہ ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا جنید طورو نے سوشل میڈیا پر خیبرپختونخوا کے پناہگاہ کی بندش کے حوالے سے پھیلی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ترجمان جنید طورو نے کہا کہ پورے خیبرپختونخوا میں ساری پناہگاہ فعال ہیں، جنکے بند کرنے کا حکومت کی طرف کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا، اور نہ ہی وفاقی،صوبائی حکومت سے پناہگاہ بند کرنے کا ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
جنید طورو نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں پناہگاہ کا دروازہ بند دکھایا گیا ہے، لیکن پناہ گاہ کا دروازہ روزانہ اپنے ٹائم کے مطابق بند کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر غلط خبروں کی گردش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔