سکھر؛تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام القدس ریلی ،امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

9

سکھر،29اپریل(اے پی پی): تحریک آزادی القدس،آئی ایس او  کے زیر اہتمام القدس ریلی  نکالی گئی۔ ریلی حیدی امام بارگاہ پرانہ سکھر سے شروع  ہو کر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں خواتین،بچے،نواجوان اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکا کی جانب سے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے اس  عزم کا اظہار کیا کہ بیت المقدس کی آزادی تک احتجاج جاری رہے گا۔  آج پوری دنیا فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر سراپا احتجاج ہے۔