سکھر،29اپریل(اے پی پی): بیراج کالونی ورکشاپ روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،اے ایس آئی گل حسن ٹکڑ شہید کی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی،ایس ایس پی اور پولیس افسروں اور اہلکاروں سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔
شہید گل حسن کا جسدخاکی آبائی گاؤں گھوٹکی روانہ کردیا گیا،شہید کو آبائی گاؤں اسلام خان تگڑ خان پور ضلع گھوٹکی میں دفنایا جائے گا، ورثاءکے ساتھ اظہار تعزیت اور شہید کی مغفرت کےلئے دعائیں کروائی گئی۔
گزشتہ شب ڈاکوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس چوکی انچارج گل حسن تگڑ گزشتہ روز ڈاکوؤں کے تعاقب کے دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کے مقابلے میں گولیاں لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔