سکھر؛ ڈی آئی جی طارق عباس کی زیر صدارت اجلاس،پولیس بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کا جائزہ لیا

45

سکھر،13اپریل  (اے پی پی): آئی جی سندھ کے حکم پر بدھ کو ڈی آئی جی آفس سکھر میں ڈی آئی جی طارق عباس قریشی کی زیر صدارت سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں     2012  سے 2015 تک کے برطرف اہلکاروں کی بھرتیوں میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال اور جائزہ لیا گیا ۔اس کے علاوہ کمیٹی نے سکھر خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کے تمام کیسز کا بغور جائزہ لیا ۔ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات میرٹ کی بنیاد پر مرتب کرکے  آئی جی سندھ کو ارسال کرے گی ۔

سب کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک اور ڈی ایس پی لیگل رینج آفس فدا حسین سولنگی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔