شجاع آباد، 29 اپریل (اے پی پی):انجمن حسینہ کی جانب سے یوم القدس پر احتجاج ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامع مسجد حسینہ سے نکل کر اللّٰہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔
شرکاء نے کہا کہ آزادی قبلہ اول اور بیت المقدس میں ہونے والے ظلم وبربریت پر عالمی برادری کی خاموشی پر مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 کی شب میں عبادت کرنے والوں پر تشدد انتہائی افسوسناک ہے اور ظلم کی انتہا ہے۔