ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کے مختلف رمضان بازاروں کے اچانک دورے،چینی،گھی اور آٹے کا سٹاک دگنا کرنے کی ہدایت

13

ملتان، 29 اپریل (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے سجائے رمضان بازاروں میں عوام کا جم غفیر خریداری میں مصروف ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چینی،گھی اور آٹے کا سٹاک دگنا کردیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مختلف رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئیے۔انہوں نے خریداروں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ  حکومت پنجاب نے آخری عشرے میں آٹا اور چینی پر مثالی ریلیف دیا ہے ، پھل و سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش کی ریکارڈ فروخت کی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آخری روزے تک رمضان بازاروں میں سبسڈی جاری رکھیں گے۔

  اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے انتظامات پر بریفننگ بھی دی۔