ملتان، 29 اپریل (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد عید کی خوشیوں بانٹنے مینار کینسر ہسپتال پہنچ گئے۔انہوں نے مینار کینسر ہسپتال میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔
کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور کہا کہ عید الفطر کی خوشیوں میں بیمار اور بے سہارا افراد کو شامل کرنا چاہیے ۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈائیریکٹر مینار ڈاکٹر سعید اختر، اظہر بلوچ بھی انجے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں گیما کیمرے، سی ٹی سکین ،ایم آر آئی کی نئی مشینیں لگائی گئی ہیں، جدید مشینوں سے کینسر کے فوری تشخیص اور علاج میں آسانی ہوئی ہے۔