ملتان،13اپریل (اے پی پی ):سیکرٹری پی اینڈ ڈی کی صدارت میں ترقیاتی محکموں کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کی بھی شریک ہوئے مجاہد شیردل نے کہا کہ آئی ڈیپ کو سیوریج پلاننگ اور ٹریفک منیجمنٹ کیلئے ٹاسک دے رہے ہیں اور کہا شہر کا مکمل ٹیکنیکل سروے کرکے مسائل اور حل کا جائزہ لینگےسیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا کہ اربن یونٹ کے ذریعے ٹریفک منیجمنٹ کی مکمل حکمت عملی تیار کرینگے اور کہا نشتر ٹو اور سب سیکرٹریٹ بلڈنگ پر بلاتعطل کام جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان کے ثمرات شہریوں کو ریلیف کی شکل میں نظر آنے چائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا شہر میں سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہے اور کہا مستقبل کے تقاضوں کے تحت پلاننگ کرنا ہوگی عامر کریم خاں نے کہا ٹریفک منیجمنٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی پلاننگ میں شامل کرنا ہونگے اور ایم ڈی واسا محمد قیصر کی سیوریج سکیموں پر تفصیلی بریفننگ دی۔