مظفرگڑھ،15 اپریل(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ڈی پی او صدر سرکل رضوان خان اور ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ عمران حمید کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،390لیٹردیسی شراب اور180 لیٹر لہن برآمد،3ملزمان گرفتار،مقدمات درج کر لئے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل رضوان خان نے مخبر کی مدد سے ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ عمران حمید اور اسکی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوحید عرف ببلو سے 120 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کےمقدمہ نمبر 211/22درج، دوسری کارروائی میں ایس ڈی پی او صدر سرکل رضوان خان اور ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حق نواز سے 100 لیٹر لہن اور 125 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ نمبر 213/22 درج۔ تیسری کاروائی میں میں ایس ڈی پی او صدر سرکل رضوان خان اور ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ نے مخبرکی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئےملزم خضر حیات سے80 لیٹر لہن اور 120 لیٹردیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ نمبر215/22 درج کر لیا گیااور ملزمان کو حوالات میں بند کردیا گیا ۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل رضوان خان کاکہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے،کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔