کراچی،13اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔وزیرِ اعظم وزیرِ اعلٰی ہاؤس سندھ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ایم کیو ایم کے ہیڈ آفس بہادرآباد کا بھی دورہ کریں گے۔