وزیر اعظم محمد شہباز شریف  سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

28

کراچی، 13 اپریل (اے پی پی ): وزیر اعظم محمد شہباز شریف  سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو یہاں  ملاقات کی ہے ، ملاقات میں صوبے کی  انتظامی اور امن و امان  کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعظم نے وزیر اعلی کو صوبہ سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش  کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم محمد  شہباز شریف کومنصب وزارت عظمی سنبھالنے پر اپنی کابینہ کی جانب سے مبارکباد  پیش کی، اور انہیں  یقین دلایا کہ وہ وفاقی حکومت  کے ساتھ مل کرسندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروۓ کار  لائیں گے۔

ملاقات میں اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود، احسن اقبال اور دیگر نے  شرکت کی ۔