پاکپتن،29اپریل(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے ایس اپی انویسٹیگیشن پاکپتن محمد اکرم خان نیازی کے ہمراہ تفتیشی افسران میں مقدمات کی تفتیش پر آنے والے اخراجات کی مد میں مقدمات کے حساب سے کاسٹ آف انویسٹیگیشن بلز کے چیک تقسیم کیے۔تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انویسٹیگیشن بلز کی تقسیم سے تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض منصبی کو نیک نیتی اور ایمانداری سے ادا کریں، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں اور مظلوم کی دادرسی کریں۔