چنیوٹ۔13اپریل (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کی ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔میٹنگ میں ڈی ایس پیز, ایس ایچ اوز،آر پی او دفتر کے افسران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال،زیرتفتیش مقدمات،ماہ مارچ میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سرکل وائز ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ تھانہ جات کا کمپیوٹرائزڈ،مینئول ریکارڈ ایس او پیز کے مطابق اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے،ہسٹری شیٹس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے زیرتفتیش مقدمات کو مقررہ وقت میں یکسو کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح، مویشی چوری، سٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مربوط حکمت عملی سے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔