Home National District News اوکاڑہ؛موٹروے پولیس   کی  بروقت کارروائی، قومی شاہراہ پرآئل سے بھرے ٹینکر کوبڑے...

اوکاڑہ؛موٹروے پولیس   کی  بروقت کارروائی، قومی شاہراہ پرآئل سے بھرے ٹینکر کوبڑے حادثہ سے بچا لیا

اوکاڑہ،21مئی (اے پی پی ):موٹروے پولیس سیکٹر ون کی این فائیو سینٹرل زون پر بروقت کارروائی، قومی شاہراہ پر مراکا کےقریب آئل سے بھرے ٹینکر کوبڑے حادثہ سے بچا لیا۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کےمطابق موٹر وے پولیس افسران نے کرین کی مدد سےآئل ٹینکرکو ہٹادیا۔ ٹینکر میں 40ہزار لیٹر پیٹرول بھراہوا تھا۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ٹریفک کو متبادل راستے کیجانب چلایا گیا۔کارروائی مکمل ہونے پر سڑک کو ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیکٹر ون بیٹ 12 کے ڈی ایس پی حسنات کی بروقت کارروائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ڈی آئی جی محمد سلیم نے بڑےحادثے سے بچانےپرافسران کو شاباش دی۔

Exit mobile version