اوکاڑہ؛ انسداد پولیو ویکسئین اور وٹامن اے کے قطرے پلا نے  کی  مہم کا افتتاح کر دیا گیا

3

اوکاڑہ،21مئی(اے پی پی ): ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسئین اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے ۔

  افتتاحی تقریب سے خطاب   میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے معاشرہ کے لئے ایک چیلنج ہے اور ہم نے پولیو کو ختم کر کے دم لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ گذشتہ سالوں سے اوکاڑہ پولیو فری ہے بچوں کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے جس طرح ربط و رابطہ سے اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہی۔انہوں نے  کہا کہ  محکمہ صحت کے ڈاکٹرز،آفیسر اورفیلڈ سٹاف اسی لگن،محنت اورجانفشانی سے انسداد پولیو اقدامات جاری رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسئین اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسجاد گیلانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار،ضلعی فوکل پرسن عامراعوان سمیت ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین بلوچ نے 23مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں آگاہی واک بھی  کی گئی۔