اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر   محمد علی اعجاز کا  مختلف نہروں کا معائنہ، پانی کی سپلائی کیلئے  لگائے گئے موگوں کو چیک کیا

20

اوکاڑہ،14مئی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اوکاڑہ کی مختلف نہروں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کاشتکاروں کو نہری پانی کی سپلائی کے لئے لگائے گئے موگوں کو چیک کیا ۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ نہری پانی کی چوری سنگین جرم ہے۔ موگوں کو توڑنے،سرکاری کھال، راجباہوں اور نہروں کے کناروں کو نقصان پہنچانے اورپانی چوری کی غرض سے ان کو توڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

 اس موقع پر ایکسئین ایل بی ڈی سی نے نہری پانی چوری کرنے والے افراد کے خلاف کئے گئے اقدامات ،پانی چوری کے درج کرائے گئے مقدمات ،جرمانوں اور ریکوری سے متعلق بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر اور محکمہ انہارکے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

سورس:وی  این ایس، اوکاڑہ