اوکاڑ: نہر لوئر باری دوآب میں ڈوبنے والے 22سالہ نوجوان کی تلاش جاری

6

اوکاڑہ،14مئی(اے پی پی): فیصل آباد روڈ کے قریب نہر لوئر باری دو آب  میں 22 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں اور ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کےلیے دو  کشتیوں اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت راشد علی ولد محمد سلیم (22 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جوکہ نواحی گاؤں 38 ڈی کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ سرچ آپریشن نوجوان کی نعش ملنے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔