اٹک؛ انسداد پولیو مہم 23 سے 27 مئی تک جاری رہے گی ، تین لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

5

بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ پولیو مہم 23مئی  سے 27 مئی  تک جاری رہے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر  بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔

اجلاس میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی مکمل تربیت کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی  عمل میں لائی جائے گی،تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ضلعی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم  کیا جاۓ گا۔

 ڈی سی اٹک محمد نعیم سندھو نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔

اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔