تحریک انصاف حکومت صوبہ پنجاب کو کھنڈر بنا کر گئی ہے : اویس لغاری

30

لاہور14مئی ( اے پی پی ) ممبر پنجاب اسمبلی سردار اویس خان لغاری نے 90 شاہراہ قائداعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف حکومت صوبہ پنجاب کو کھنڈر بنا کر گئی ہے ۔ عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیاہے اب یہ شخص عوام کو بڑھکانے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہاہے -پی ٹی آئی حکومت نے بے پناہ قرضے لئے،معیشت تباہ کی اسی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے – انہو ں نے کہاکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر آئین شکنی کررہے تھے اسی لئے عدالتیں رات کو کھلیں – عمران خان اب کہتا ہے کہ اکثریت ملی تو مافیا کو ختم کردوں گا – اکثریت کے ساتھ حکومت میں تھا تو مافیا کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی؟- صوبے کے اندرگندگی کے ڈھیر لگے ہیں جس کی وجہ گھوسٹ ملازمین تھے -محکمہ آبپاشی میں انجینئرز کی 102 آسامیا ں خالی تھیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی نہ کرکے ادارے کو تباہ کیا گیا-وزیراعلی حمزہ شہباز نے قحط اور پانی کی قلت کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کئے ہیں – اب کی مہنگائی کی ذمہ داری ایک ماہ پہلے آنے والی حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی

Part 1

Part 2

پنجاب کے ہسپتال 48 فیصد ٹیکنیکل لوگوں کے بغیر کام کررہے ہیں

Part 3