تعلیم بچوں کی بنیادی حق ہےکیونکہ بچوں کی تربیت ورہنمائی   علم وتعلیم ہی سے ممکن ہے؛سماجی کرکن نعمت اللہ ظہیر

26

پشین،11مئی( اے پی پی ): تعلیم بچوں کی بنیادی حق ہے کیونکہ بچوں کی تربیت ورہنمائی   علم وتعلیم ہی سے ممکن ہے۔ اصلاحی اور پُرامن معاشرے کی قیام کیلئے پہلے ہمیں متحدہونا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین نعمت اللہ ظہیرنے بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات جیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب اپنے اپنے بچے بچیوں کو علم وتعلیم دیں، انکے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایک پسماندہ صوبے سے پڑھا لکھا صوبے کی بنیاد رکھیں، اس کیلئے خلوص دل و نیت سے کردار ادا کرنا ہے۔

نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ اسلام میں انسانی خدمت اور علم وتعلیم کے  موضوع کو بہت تشریح اور ترجیح دی گئی ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ سب متحد ہوکر معاشرے میں ہر طرح غریب اور ہر طبقے سے وابسطہ افراد کی تعلیمی سلسلے میں مدد کریں جب معاشرے میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون اور ہمدردی کا جزبہ ہو تو وہی معاشرہ کبھی بھی برائی اور خرابی کی طرف دھکیل نہیں جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اصلاح اور امن تب آئے گا جب معاشرے کے اعلیٰ سے لیکر ادنیٰ تک ہر فرد میں عدل و انصاف کا، علم وتعلیم حاصل کرنے کا جزبہ ہو گا۔