جمیعت علمائے اسلام کو بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کی آفر حیرت کی بات نہیں ، جے یو آئی کا ہر امیدوار موجودہ وزیراعلیٰ سے زیادہ باصلاحیت ہے,وفاقی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع

1

کوئٹہ21 مئی( اے پی پی ): وفاقی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جے یو آئی جلد لائحہ عمل فائنل کرے گی ۔ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔ جبکہ جمیعت علمائے اسلام کو بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کی آفر حیرت کی بات نہیں جے یو آئی کا ہر امیدوار موجودہ وزیراعلیٰ سے زیادہ باصلاحیت ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے آئیندہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں عدم اعتماد کے حوالے سے واضح موقف سامنے آجائے گا ۔