لاہور؛مائنرز ویلفئر بورڈ کا 54 واں اجلاس ہوا، کان کنوں کی فلاح کے لیے متعدد اسکیموں کی منظوری

33

لاہور، 13 مئی (اے پی پی ): سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر کی زیر صدارت مائنرز ویلفئر بورڈ کا 54 واں اجلاس ہوا۔ مائنرز ویلفئر کمشنر ریاض چودھری سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئندہ  مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں کان کنوں کی فلاح کے لیے متعدد اسکیموں کی منظوری دی گئی ۔ کان کنوں کے لیے ہسپتال، اسکول کی عمارتیں اور عملے کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 168.00 ملین روپے کی منظوری کے ساتھ ساتھ ضلع خوشاب میں واٹر سپلائی سکیموں کے لیے 10.00ملین روپے کی منظوری دی گئی  ۔

اجلاس میں منارہ ضلع چکوال میں لیبر کالونی کے لیے زمین کے حصول کے لیے 10.00 ملین روپے مختص کرنے کی منظوری اور کان کنان کی تربیت کے لیے 6.00 ملین روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔