میرپورخاص میں 23   سے 27 مئی   تک   پولیو مہم کوبھر پورانداز سے کامیاب کیا جائے گا؛کمشنر سید اعجازعلی

4

 

میرپورخاص،20 مئی  (اے پی پی):  ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجازعلی شاہ   کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے  23 مئی سے 27 مئی 2022 تک شروع ہونے والی پولیو مہم  کوبھر پورانداز سے کامیاب کیا جائے گا، لاپرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے ذمیداران کو ضلع میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

ان خیالات کا اظہار  ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے پولیو ریڈینیس  کمپین کے سلسلے میں دربار ہال   میں متعلقہ محکموں کے افسران اور ذمیدارن  کے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بتایا گیا کے ڈویژنل کمشنر سید اعجاز علی شاہ کی جانب سے  میرپورخاص ڈویژن میں مہم کو  مزید موثر اور کامیاب کرنے کے لیئے  میرپورخاص ڈویژن کے اضلاع میں سے کسی بھی ایک اضلاع کے ذمیداران  افسران کو بہتر کارکردگی شیلڈ سے نوازہ جائے گا  جوکہ مہم کو کامیاب کرنے کے لیئے ایک بہتر قدم ہے اور قابل  تعریف عمل ہے۔

 انھوں نے مزید کہا کے مہم کو کامیاب کرنے کے لیئے  مہم کے ہر حصے کو فوکس کیا جائے  تاکہ مہم کسی بھی حصہ سے کمزور نہ ہو۔ انہوں نے  بتایا کے مہم کے دوران وٹامن اے کے کیپسول چھ ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو دیئے جائیں گے   جب کے اسکول جانے والے بچوں کو   اساتذہ کے سامنے وٹامن کے کیپسول جب کے گھر پر بھی والدین کے سامنے دیئے جائیں۔  انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ   پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی قطرے اور چھ ماہ سے بڑے بچوں  کو وٹامن اے کے کیپسول دینے والی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

 اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس  نے گزشتہ اور شروع ہونے والی مہم کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون زین العابدین میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ زبیر شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بینظیر (آر ایم این سی ایچ) ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی پی ایچ آئی (اے) سانیہ خان،  ڈی ایم پی پی ایچ آئی (بی) سمیع الله، اسسٹنٹ کمشنران، مختیار کاروں سمیت دیگر  افسران و ذمیداران موجود تھے۔