نواز شریف کے دور اقتدار میں ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سرگودھا میں جلسے سے خطاب

14

سرگودھا، 19 مئی ( اےپی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرگودھا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور اقتدار میں ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا- معیشت کی تباہی، بے پناہ قرضہ اور ڈالر کی قیمت آسمان تک پہنچنے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کا فیصلہ نہ آنے پر  عدلیہ اور ججز کو برا بھلا کہتا ہے۔