وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات،ملاقات میں مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ

32

لاہور ، مئی 18(اے پی پی): وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں مل کر چلنے  کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست  نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعلی حمزہ شہباز سے ملاقات کرنے والوں میں نعمان لنگڑیال ، فیصل حیات جبوانہ، زوار حسین وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا،اجمل چیمہ، میاں خالد محمود اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔