وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرافغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان روانہ

2

اسلام آباد،07 مئی(اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف نے حالیہ سیلاب کے متاثرہ افغانستان کے عوام سے اس مشکل گھڑی میں اظہار ہمدردی کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فوری طور پر ریلیف کا سامان روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ ان ہدایات کی روشنی میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ افغان عوام کے لیے فیملی ٹینٹ،  آٹا،  چاول اور  چینی پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے  C-130طیارے کے ذریعے مزار شریف کے لیے روانہ کر دی ہے جبکہ دوسری کھیپ بھی جلد روانہ کی جائے گی ۔

ریلیف کا سامان افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے روانہ کیا۔