پنجاب کے ہسپتال 48 فیصد ٹیکنیکل لوگوں کے بغیر کام کررہے ہیں،سردار اویس خان لغاری  کی  میڈیا سے بات چیت

0

لاہور14مئی ( اے پی پی ) ممبر پنجاب اسمبلی سردار اویس خان لغاری نے 90 شاہراہ قائداعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے ہسپتال 48 فیصد ٹیکنیکل لوگوں کے بغیر کام کررہے ہیں ۔ عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیاہے اب یہ شخص عوام کو بڑھکانے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہاہے -پی ٹی آئی حکومت نے بے پناہ قرضے لئے،معیشت تباہ کی اسی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے – انہو ں نے کہاکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر آئین شکنی کررہے تھے اسی لئے عدالتیں رات کو کھلیں – عمران خان اب کہتا ہے کہ اکثریت ملی تو مافیا کو ختم کردوں گا –