چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ،فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

33

راولپنڈی۔14مئی  (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے مینٹیننس کی سہولیات اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی آپریشنل تیاریوں اور حوصلے کو سراہا۔ اس سے قبل بہاولپور آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے چیف آف آرمی سٹاف  کا استقبال کیا۔